پیغام
مسلم مفکرعلاّمہ محمد اقبال نے خودی کے پیغام کے ذریعے نوعِ انسان کی سب سے بڑی خدمت انجام دی۔ خودی اُن کے نزدیک شعورنفس اور احساس ذات کانام ہے۔ اِنسان اپنی ذات کے اندر مخفی غیر معمولی صلاحیتوں کی شناخت کر کے اُنہیں خدا کے قانون کے تحت بروئے کار لائے، اور اپنی خودی کو مرتبہ کمال تک پہنچائے۔ جب تک اِنسان علامہ کے پیغام خودی کو اپنی عملی زندگی کا جزو لاینفک نہ بنائے اُس وقت تک
دُنیا میں وہ عزت و آبرو کی زندگی بسر کرنے کا اہل نہیں ہو سکتا۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سےخود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
Iqbal is concerned with developing the selfhood of the individual, and deals with the role and function of the individual in society. Individuals, in Iqbal’s view can develop their full potential only within society and only when they contribute to the larger objectives of the community to which they belong.
Dr Mushtaq Ahmad Ganai
Coordinator